چینی صدر کی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی عیادت

چینی صدر شی جن پنگ 900 سے زائد افراد کی جان لینے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں اور صحت حکام سے ملنے ہسپتال پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے چینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ 900 سے زائد افراد کی جان لینے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں اور صحت حکام سے ملنے ہسپتال پہنچ گئے۔اطلاعات کے مطابق چینی صدر، جنہوں نے اس وائرس کو " شیطان " کا نام دیا ہے انہوں نے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے ہسپتال کا دورہ کیا اور کہا کہ صورتحال اب بھی تشویش ناک ہے۔ چینی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ'وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم لی کیکیانگ کو اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تعینات کیا تھا جبکہ چینی وزیراعظم نے ہی گزشتہ ماہ ووہان کا دورہ بھی کیا تھا۔سرکاری میڈیا کے مطابق پیر کو شی جن پنگ نے نیلے رنگ کا ماسک اور سفید سرجیکل گاؤن پہنا تاکہ بیجنگ میں دیتان ہسپتال میں ڈاکٹروں سے ملاقات کرسکیں، مریضوں کے علاج کو دیکھ سکیں اور ووہان میں ڈاکٹروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کرسکیں۔

News Code 1897754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =