زلمے خلیل زاد کی طالبان رہنما ملا برادر سے ملاقات

افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملا برادر اور طالبان کے سیاسی امور کے نائب سربراہ سے قطر میں ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی  نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملا برادر اور طالبان کے سیاسی امور کے نائب سربراہ سے قطر میں ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ملا محمد فاضل، ملا خیراللہ خیرخواہ اور مولوی امیر خان متقی سمیت طالبان کی دیگر سینئر قیادت ملاقات میں موجود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی نمائندے سے ملاقات کے دوران قطر کے وزیرخارجہ بھی موجود تھے۔ سہیل شاہین کے مطابق اجلاس کے شرکا نے امن عمل سمیت مستقبل میں لیے جانے والے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔واضح  رہے کہ امریکہ اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان 2018 میں براہ راست مذاکرات شروع ہوگئے تھے اور اب تک امن مذاکرات کے 11 دور ہوچکے ہیں۔قطر میں امریکی نمائندے سے ملاقات کے حوالے سے ٹویٹر میں اپنے بیان میں طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ گزشتہ شام کو امارت اسلامی افغانستان کے نائب سیاسی امور ملا برادر اخوند، ملا محمد فضل، ملا خیراللہ خیرخوا اور مولوی امیر خان متقی کی قطر کے وزیرخارجہ اور زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی۔

News Code 1897753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =