چھپ کر تیسری شادی کرنے پر شوہر کی پٹائی

کراچی کے شہری کو بیویوں سے چھپ کر تیسری شادی کرنا مہنگی پڑگئی، کمسن بیٹے کو لے کر پہلی بیوی شوہر کے ولیمے میں پہنچ گئی اور شوہر کی جم کر پٹائی کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے شہری کو بیویوں سے چھپ کر تیسری شادی کرنا مہنگی پڑگئی، کمسن بیٹے کو لے کر پہلی بیوی شوہر کے ولیمے میں پہنچ گئی اور شوہر کی جم کر پٹائی کردی۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں ولیمے کی تقریب جاری تھی کہ دلہا کی پہلی بیوی بچے کے ہمراہ پہنچ گئی اور دولہے آصف کا پول کھول دیا کہ یہ تو اس کی تیسری شادی ہے۔ دولہے کی اصلیت جاننے کے بعد لڑکی کے اہلخانہ اور شادی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں نے اس پر تشدد کیا اور دلہے کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ لڑکی والوں نے پولیس کو طلب کر کے دولہا کو تیموریہ تھانے پہنچا دیا۔ واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ویڈیو میں دولہے کے پھٹے کپڑے دیکھے جا سکتے ہیں ۔

اس دوران دولہا کی دوسری بیوی بھی تھانے پہنچ گئی، دلہا آصف نے تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جبکہ پولیس نے دونوں پارٹیوں کو عدالت سے رجوع کرنے کا  مشورہ دیا ہے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ یہ سول معاملہ ہے اور عدالت میں حل ہوگا ان کے پاس دولہے کو حراست میں رکھنے کا جواز نہیں ہے لیکن دلہا زخمی حالت میں آیا ہے اور قانونی کارروائی چاہتا ہے تو اسے ایم ایل او کے لیے عباسی شہید اسپتال روانہ کردیا ہے۔دولہا آصف کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ وہ اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کرچکا ہے۔واضح رہے کہ مسلم فیملی آرڈیننس1961 کے مطابق دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی تحریری اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔

2016 اور 2107 میں پنجاب میں دوسری شادی پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر کرنے پر 2 افراد کو قید اور جرمانے کی سزائیں بھی ہوچکی ہیں۔

News Code 1897752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =