دہلی اسمبلی کے انتخابات عام آدمی پارٹی کو برتری حاصل

بھارت میں دہلی اسمبلی کے انتخابات کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی کودوسری جماعتوں پربرتری حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں دہلی اسمبلی کے انتخابات کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی کودوسری جماعتوں پربرتری حاصل ہے۔اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کی اسمبلی کے انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی کو50 سے زیادہ سیٹوں پرسبقت حاصل ہے۔دہلی میں حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے 36 سیٹیں درکارہیں۔ اگر عام آدمی پارٹی سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تو وہ لگاتارتیسری باردِہلی میں حکومت بنائے گی۔ ذرائع کے مطابق عام آدمی پارٹی نے اپنے کام کے نام پر ووٹ مانگے تھے جبکہ بی جے پی نے دِہلی کے مسائل سے زیادہ ملکی مسائل کواٹھایا۔بی جے پی نے دہلی کے الیکشن جیتنے کےلیے کافی کوشش کی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی و وزیر داخلہ امت شاہ  نے پارٹی کی جیت کویقینی بنانے کے لیے انتخابی مہم میں شرکت کی تھی۔

News Code 1897751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =