مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق ایران میں انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران کی عظیم الشان ریلی میں ایران کے اعلی حکم کی شرکت کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر روحانی ، آیت اللہ جنتی، ایرانی اسپیکر لاریجانی، انٹیلیجنس کے وزیر علوی، سابق میئر قالیباف سمیت اعلی حکام کی شرکت کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت تہران میں بھی عظيم الشان ریلی نکالی گئی ہے جس میں صدر حسن روحانی سمیت اعلی سول اور فوجی حکام نے بھر پور شرکت کی۔ ایران کی فضائیں ایک بار پھر امریکہ مردہ اور اسرائیل مردہ باد کےفلک شگاف نعروں سے گونج رہی ہیں۔

ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران کی عظیم الشان ریلی میں ایران کے صدر روحانی اور اسپیکر لاریجانی سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔
News Code 1897750
آپ کا تبصرہ