کابل میں ملٹری اکیڈمی پر خودکش حملہ میں متعدد افراد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی پر خودکش حملہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی پر خودکش حملہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی پر خودکش حملہ ہوا ہے،حملہ آور نے خودکو ملٹری اکیڈمی کے داخلی دروازے پر دھماکے سے اڑایا،دھماکے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے اورہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1897746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =