نائجیریا میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 30 افراد ہلاک

نائجیریا کےشمال مشرقی صوبے میں وہابی دہشت گردوں نے گاؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 30 افرادہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےعرب میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا کےشمال مشرقی صوبے میں وہابی دہشت گردوں  نے گاؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 30 افرادہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں نے صوبہ بورنو کے دیہاتی علاقہ اونو پر کل رات رات حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق وہابی دہشت گرد گروہ  بوکو حرام سے ہے۔

ذرائع کے مطابق وہابید ہشت گردوں نے پانچ گھنٹے تک گاؤں میںق تل عام کیا۔دہشت گردوں نے کارروائی سے پہلے گائوں کی طرف آنے اور جانے والے تمام راستے بلاک کردیئے تھے۔

News Code 1897742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =