عالمی ادارہ صحت کا کورونا وائرس کے بارے میں دوبارہ انتباہ جاری

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ چین نہ جانے والے افراد کا بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونا ایک بڑے خطرے کی ابتدا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ چین نہ جانے والے افراد کا بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونا ایک بڑے خطرے کی ابتدا ہے۔  اطلاعات کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، ایک دن میں 3 ہزار نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد مجموعی تعداد 40 ہزار ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ ایک روز میں مزید 97 مریضوں کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 908 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ مختلف ممالک میں ایسے افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کبھی چین نہیں گئے، یہ بہت بڑے خطرے کے محض ابتدائی آثار ہیں۔ عالمی ادارہ صحت  نے اس صورت حال کو" ’ٹِپ آف دا آئس برگ "  سے تشبیہ دی ہے اور صورت حال کی نگرانی کے لیے اپنے ایک وفد کو چین بھی بھیجا ہے۔

 واضح رہے کہ چینی شہر ووہان سے سر اُٹھانے والے کورونا وائرس کا علاج تاحال دریافت نہیں ہوسکا ہے اور اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں روزبروز بڑھ رہی ہے۔

News Code 1897738

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =