پاکستانی فوج کا  ایل او سی پربھارتی فوجی کو ہلاک کرنے کا دعوی

پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں ایک بھارتی فوجی کو ہلاک اور 3 کو زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں ایک بھارتی فوجی کو ہلاک اور 3 کو زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور لائن آف کنٹرول کے جندروٹ و نکیال سیکٹر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج ایل اوسی پرجندروٹ ونکیال سیکٹر کی شہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے، اور بھاری ہتھاروں کا استعمال کیا جارہا ہے، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 10 شہری زخمی ہو چکے ہیں، زخمیوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطباق بھارتی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں سنبل گلی، جبر، سنبھارہ کی شہری آبادی کونشانہ بنایا، جب کہ ضلع کوٹلی کے گاؤں دبسی کو بھی نشانہ بنایا، جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی، اور جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا، اور ایک بھارتی میجر سمیت 3 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

News Code 1897737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =