عمران خان کی مشیر خزانہ کو ہٹائے جانے کی تردید

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ بہترین کام کر رہے ہیں، کوئی تبدیلی زیرغور نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ بہترین کام کر رہے ہیں، کوئی تبدیلی زیرغور نہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں مہنگائی کے خلاف حکمت عملی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی ہے اورمشیر خزانہ حفیظ شیخ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشیر خزانہ تبدیل نہیں ہو رہے، مشیر خزانہ بہترین کام کر رہے ہیں, کوئی تبدیلی زیر غور نہیں ہے۔

News Code 1897734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =