شامی فوج کا صوبہ ادلب کے 50 فیصد حصہ پر کنٹرول

شامی فوج نے وہابی دہشت گردوں پر مہلک ضرب وارد کرتے ہوئے صوبہ ادلب کے 50 فیصد حصہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے وہابی دہشت گردوں پر مہلک ضرب وارد کرتے ہوئے صوبہ ادلب کے 50 فیصد حصہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ شام کے الاخباریہ چینل نے بھی اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے صوبہ ادلب کے 50 فیصد حصہ کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ مہر نیوز کے مطابق اس سے قبل شامی فوجیوں نے صوبہ ادلب کے کئی دیہاتوں کو دہشت گردوں سے پاک کردیا اور شامی فوج صوبہ کے تفتناز ايئر پورٹ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

News Code 1897731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =