مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے وائٹ ہاوس کے باہر سے فلوریڈا سے تعلق رکھنے والےمسلح شخص گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات مطابق امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاوس کے باہر سکیورٹی اہلکاروں نے ایک مشتبہ چاقو بردار25سالہ نوجوان راجر ہیڈپیتھ کو اس وقت حراست میں لیا جب اس نے پٹرولنگ پر موجودامریکی سیکریٹ سروس کے افسر کو بتایا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے آیا ہے۔میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ راجر ہیڈپیٹھ نامی شخص کو امریکی صدر کو جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکی کے الزام میں ہفتے کی دوپہر گرفتار کیا گیا ہے، نوجوان نے افسر سے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے آیا ہے اور اس کام کی انجام دہی کےلیے اس کے پاس چاقو بھی ہے۔راجر ہیڈپیتھ نامی نوجوان کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کے دوران اس کے پاس سے ایک پستول اور چاقو برآمد کیا۔ سی این این کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مسلح نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد ذہنی صحت سے متعلق جانچ کےلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے اور وہ اگلے نوٹس تک ہسپتال میں ہی رہے گاجبکہ اس کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔

امریکی صدرٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے وائٹ ہاوس کے باہر سے فلوریڈا سے تعلق رکھنے والےمسلح شخص گرفتار کرلیا ہے۔
News Code 1897728
آپ کا تبصرہ