جرمن خاتون بغیر ویزا کے پاکستان پہنچ گئی

جرمن خاتون بغیر ویزا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان پہنچ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن خاتون بغیر ویزا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان پہنچ گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جرمن خاتون قطرایئر لائن سے دوحہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں، دوران امیگریشن معلوم ہوا کہ خاتون کے پاس پاکستان کا ویزا موجود نہیں ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام نے جرمن خاتون کو انٹری دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع  کے مطابق جرمن خاتون کو اگلی دستیاب فلائٹ سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

News Code 1897725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =