امریکی ریاست جارجیا میں طیارہ حادثے میں 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا جیٹ طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست جارجیا میں ایک چھوٹا جیٹ طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کی کاؤنٹی گورڈن میں ایک چھوٹے جیٹ طیارے کا پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ طیارے کا ملبہ جنگل سے مل گیا جس میں سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیٹ طیارے نے جس وقت اڑان بھری، اس وقت موسم شدید خراب تھا۔ دھند اور فوگ کے باعث حد نگاہ نہایت کم تھی جس کے باعث ممکن ہے جیٹ طیارہ کسی درخت سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا ہو۔

News Code 1897724

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =