مہر خبررساں ایجنسی نے " اے ایف پی " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قزاقستان کےجنوبی علاقے میں ہونے والے فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی جبکہ پولیس سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قزاقستان کے نائب وزیرداخلہ علیکسائی کا کہنا تھا کہ جمعے کو شروع ہونے والے فسادات میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کئی افراد قرقیزستان کی سرحد پار کرگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تصادم ابتدائی طور پر 70 افراد کے درمیان شروع ہوا تھا جو بعد میں 300 گاؤں تک پھیل گیا۔ حکام کے مطابق لڑائی دو قبائل قزاق اور دونقان کے درمیان ہوئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق فسادات کے باعث ہزاروں افراد پڑوسی ملک قرقیزستان چلے گئے ہیں جن کی تعداد 4 ہزار بتائی جاتی ہے جن میں اکثریت اقلیتی قبیلے دونقان کے افراد کی ہے۔

قزاقستان کےجنوبی علاقے میں ہونے والے فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی جبکہ پولیس سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
News Code 1897713
آپ کا تبصرہ