پاکستانی فوجی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک فوجی ہلاک، 5 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکارہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکارہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی گشت پر مامور تھی اس دوران نصب شدہ بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور  5 زخمی ہوگئے۔دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

News Code 1897711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =