روس میں لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثہ کا شکار / مسافر محفوظ

روس میں لینڈنگ کے دوران پہیے ٹھیک طرح سے نہ کھلنے کی بنا پر طیارہ رن وے پر رگڑتے ہوئے برفیلی زمین میں دھنس گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں لینڈنگ کے دوران پہیے ٹھیک طرح سے نہ کھلنے کی بنا پر طیارہ رن وے پر رگڑتے ہوئے برفیلی زمین میں دھنس گیا۔ اطلاعات کے مطابق روس کے شمالی علاقے میں یوسینسک ایئرپورٹ پر ایئر لائن یو ٹائر کا بوئنگ طیارہ لینڈنگ کے دوران پہیے مکمل طور پر نہ کھل پانے کے باعث رن وے سے زور سے ٹکرایا اور رگڑ کھاتے ہوئے برفیلی زمین میں دھنس گیا۔ طیارے میں 90 سے زائد افراد موجود تھے۔ ایئرپورٹ پر الرٹ جاری کیا گیا اور اہلکاروں نے مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال کر مسافروں کے لیے بنائے گئے لاؤنج میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے مسافروں کو معائنہ بھی کیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

News Code 1897710

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =