چین میں کورونا وائرس سے بچنے کے لئے مارچ تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

چینی حکومت نے ملک میں پھیلتے ہوئےمہلک کورونا وائرس سے بچنے کے لئے صوبہ ہوبئی میں یکم مارچ تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی حکومت نے ملک میں پھیلتے ہوئےمہلک کورونا وائرس سے بچنے کے لئے صوبہ ہوبئی میں یکم مارچ تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے حکومت سرتوڑ کوششیں کررہی ہے۔چینی صوبے ہوبئی میں سڑکیں اور بازارویران پڑے ہیں جبکہ سکولوں میں مارچ تک تعطیلات کااعلان کردیا گیاہے۔

اطلاعات کے مطابق چینی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا پر مکمل قابو پانے کیلئے چینی صوبے ہوبئی کے تمام سکول کم از کم یکم مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اس سے قبل صرف جنوری تک سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیاتھا جسے بڑھا دیا گیا۔ صوبہ ہوبئی کے علاوہ جیانگ ژو، شین ڈونگ اور شنگھائی سمیت دیگر کئی بڑے شہروں میں بھی تعلیمی ادارے رواں ماہ کے آخرتک بند رہیں گے۔

News Code 1897707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =