شہید قاسم سلیمانی کا وصیت نامہ مصلی تہران میں پڑھ کر سنایا جائےگا

سپاہ تہران کے کمانڈر اور شہید قاسم سلیمانی کے مراسم کے انتظامی امور کے سربراہ جنرل یزدی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کے موقع پر مصلی تہران میں شہید قاسم سلیمانی کا وصیت نامہ پڑھ کر سنایا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سپاہ تہران کے کمانڈر اور شہید قاسم سلیمانی کے مراسم کے انتظامی امور کے سربراہ جنرل یزدی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کے موقع پر مصلی تہران میں شہید قاسم سلیمانی کا وصیت نامہ پڑھ کر سنایا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ مصلی تہران میں شہید قاسم سلیمانی کی چہلم کی عظيم الشان تقریب سے سپاہ پاسداران کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی خطاب کریں گے۔ جنرل یزدی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے چہلم کی تقریب 13 فروری ، بروز جمعرات ، نماز مغرب و عشاء کے بعد مصلی تہران میں منعقد ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اس مراسم میں غیر ملکی مہمان بھی شرکت کریں گے۔

News Code 1897698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =