افغانستان میں 2 امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے میں 2 امریکی فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے میں 2  امریکی فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی و افغان فورسز پر ہفتے کی شب ننگرہار میں فائرنگ کی گئی۔امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نےفوجی بیس پر فائرنگ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا شخص افغان فورسز کی وردی میں ملبوس تھا۔واقعے سے متعلق افغان افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک افغان کمانڈو کی وردی میں ملبوس دہشت گرد نے امریکی فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

News Code 1897693

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =