امریکہ کا یورپ میں 20 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان

امریکہ نے یورپ میں فوجی مشقوں کے لیے 20 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے یورپ میں فوجی مشقوں کے لیے 20 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا ہے، فوجی مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں گے۔ سرد جنگ ختم ہونے کے بعد یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشقیں ہیں اور 25 برس میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی مشقیں ہیں جو اپریل سے جولائی تک جاری رہیں گی، یہ مشقیں نہ صرف جرمنی کے مختلف علاقوں بلکہ پولینڈ اور بالٹک ریاستوں میں بھی کی جائیں گی۔ امریکہ کی زیر کمان ان مشقوں میں 18 دیگر نیٹو ممالک کے 17 ہزار فوجی بھی حصہ لیں گے۔

News Code 1897691

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =