تھائی لینڈ میں 21 افراد کو ہلاک کرنے والا فوجی ہلاک

تھائی لینڈ میں 21 افراد کو قتل کرنے والا مسلح فوجی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ میں 21 افراد کو قتل کرنے والا مسلح فوجی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار فوجی اہلکار نے پہلے سڑک پر چلتی گاڑیوں پر فائرنگ کی اس کے بعد اس نے شاپنگ مال میں گھس کر لوگوں کو یرغمال بھی بنایا ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے 16 گھنٹے کی کوشش کے بعد حملہ آور فوجی کو ہلاک کیا ہے ۔ تھائی ذرائع کے مطابق لوگوں پر فائرنگ کرنے والے فوجی نے فائرنگ کی ویڈیو اور تصاویر انٹرنیٹ پر بھی شیئر کیں۔پولیس کی جانب سے ہلاک کیے جانے والے حملہ آور فوجی کی شناخت سارجنٹ جکراپنتھ تھوما کے نام سے ہوئی ہے۔

News Code 1897690

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =