بھارت میں سکھوں کی ریلی میں بم دھماکہ میں 6 افراد ہلاک

بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کے اہم دن کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست پنجاب میں سکھوں کے اہم دن کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقے ترن تارن کے پلاسور گاؤں کے نزدیک بابا دیپ سنگھ کی جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا نکالی جارہی تھی۔ یاتری گوردوارہ ٹاہلا صاحب جارہے تھے کہ راستے میں دھماکا ہوگیا جس کے بعد ریلی میں افراتفری مچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے، 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے تاہم اسپتال ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دھماکے سے ہلاک ہونے والے 6 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1897688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =