بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی شہری جاں بحق

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کا ایک شہری جاں بحق ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کا ایک شہری جاں بحق ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج  نے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی اور آرٹلری اور مارٹرگولے بھی داغے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید جب کہ ایک خاتون زخمی ہوئی جسے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی دشمن کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

News Code 1897684

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =