افغان فوج نے پولیس کمانڈر کو دہشت گرد سمجھ کر ہلاک کردیا

افغان فوج نے چیک پوسٹ پر نہ رکنے والے پولیس کمانڈر کو دہشت گرد سمجھ کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان فوج نے چیک پوسٹ پر نہ رکنے والے  پولیس کمانڈر کو دہشت گرد سمجھ کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق افغان پولیس کے آپریشنل یونٹ کے کمانڈر احمد شاہ اپنی گاڑی میں ہرات سے کہیں جا رہے تھے کہ ایک چیک پوسٹ پر افغان فوج نے انہیں دہشت گرد سمجھ  کر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ افغان فوج کی فائرنگ سے  پولیس کمانڈر احمد شاہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کمانڈر احمد شاہ کی ٹیم مغربی حصے میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے لیے تشکیل دی گئی تھی جس نے کئی کامیاب کارروائیاں بھی کی تھیں۔ افغان فوج کے ترجمان نے پولیس کمانڈر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احمد شاہ کی گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تھا لیکن وہ چیک پوسٹ پر نہیں رکے جس پر اہلکاروں کو فائرنگ کرنا پڑی۔

News Code 1897676

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =