چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 772 تک پہنچ گئی

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 722 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 722 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے مزید 86 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جو ایک روز میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ اب تک 35 ہزار کے قریب افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے چینی حکومت لاکھوں افراد پر مشتمل شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے پر مجبور ہوگئی ہے کیونکہ بحران سے نمٹنے کے طریقے خاص طور پر وائرس سے خبردار کرنے والے ڈاکٹر کی اسی مرض سے موت کے بعد عوام غم و غصے کا شکار ہے۔  رواں ہفتے چین کے نائب وزیراعظم سن چنل ن نے قرنطینہ کیے گئے شہر ووہان کا دورہ کیا تھا، انہوں نے حکام کو سخت اقدامات پر عملدرآمد کے لیے جنگ کے وقت کا نقطہ نظر رکھنے کی ہدایت کی۔  اب تک دنیا کے 30 ممالک میں کورونا وائرس کے 320 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ محققین وائرس کے علاج اور اس کے خلاف ویکسین تیار کرنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔

News Code 1897670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =