نئی دہلی میں اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹ نگ کا سلسلہ جاری

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسمبلی انتخابات کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں ، نتائج کا اعلان 11 فروری کو ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسمبلی انتخابات کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں ، نتائج کا اعلان 11 فروری کو ہوگا۔ نئی دہلی کی اسمبلی کی 70 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا، انتخابات کیلئے تقریبا ایک کروڑ 47 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ووٹنگ کے لیے 13 ہزار750 پولنگ اسٹیشنز قائم کئےگئے ہیں، سکیورٹی کیلئے 90 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں، جبکہ مقامی وقت کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے شروع ہوکر شام 6 بجے تک جاری رہے گا اور ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔ذرائع کے مطابق دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے، جبکہ دہلی اسمبلی کی مدت 22 فروری کو ختم ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 67، بی جے پی نے 3 نشستیں حاصل کی تھیں، جبکہ کانگریس کوئی نشست حاصل نہیں کرسکی تھی۔

News Code 1897666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =