چین میں کورونا وائرس سے امریکی شہری ہلاک

چین میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 60 سالہ امریکی شہری ووہان کےاسپتال میں زیرعلاج تھا،امریکی شہری نے 6 فروری کو اسپتال میں ہی دم توڑدیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 60 سالہ امریکی شہری ووہان کےاسپتال میں زیرعلاج تھا،امریکی شہری نے 6 فروری کو اسپتال میں ہی دم توڑدیا۔  ترجمان امریکی سفارتخانےنے امریکی شہری سےمتعلق مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ادھر چینی وزارت خارجہ کےمطابق چین میں 19 غیر ملکی کوروناوائرس کا شکارہیں جس میں سے دو غیرملکی صحت یاب ہوچکےہیں۔ واضح رہے کہ کوروناوائرس سےچین میں اموات کی تعداد722 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادچونتیس ہزار پانچ سوچھیالیس تی پہنچ گئی ہے۔

News Code 1897665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =