نریندر مودی کا جواہر لال نہرو پر بھارت کو تقسیم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو پر الزام لگایا ہے کہ جواہر لال نہرو نے بھارت کا وزیراعظم بننے کے لیے ہندوستان کو تقسیم کروایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو پر الزام لگایا ہے کہ جواہر لال نہرو نے بھارت کا وزیراعظم بننے کے لیے ہندوستان کو تقسیم کروایا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا سے صدر کی بحث پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ 1950ء میں لیاقت-نہروپیکٹ پر دستخط ہوئے تو اس میں لکھا گیا کہ بھارت میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک نہیں ہوگا۔اس وقت نہرو نے معاہدے میں صرف اقلیتوں کے تحفظ کی بات کیوں کی؟ نریندر مودی نے کانگریس پرسکھ کْش فسادات کاالزام بھی لگایا اور کہا کہ کانگریس نے ان فسادات میں ملوث رہنماکمل ناتھ کومدھیہ پردیش کاوزیراعلیٰ بنادیاہے۔لوک سبھا کی کارروائی متنازع قانون پر پھرہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی۔

News Code 1897664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =