پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

پاکستان میں پنڈی بھٹیاں میں موٹروے ایم 2 پرسکھیکی کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پنڈی بھٹیاں میں موٹروے ایم 2 پرسکھیکی کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں موٹروے ایم 2 پرسکھیکی کے قریب تیزرفتارمزدا نے سمینٹ والے ٹرالرکو پیچھے سے ٹکرماردی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق بھلوال کے علاقے جوریا سے ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

News Code 1897663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =