دہلی میں امریکی سفارتخانہ کی عمارت میں 5 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں امریکی سفارت خانے کی ایک عمارت میں 5 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں امریکی سفارت خانے کی ایک عمارت میں 5 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس کے الزام میں پولیس نے ایک 25 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نہایت حساس اور ریڈ زون علاقے میں واقع امریکی سفارت خانے کے ہاؤس کیپنگ اسٹاف کے رہائشی کمروں میں 5 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔متاثرہ بچی کے اہل خانہ کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور 25 سالہ لڑکے کو بچوں کے ساتھ زیادتی کی دفعات کے تحت ہائی سکیورٹی مشن سے گرفتار کرلیا ہے جس کی سزا موت بھی ہوسکتی ہے تاہم پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔متاثرہ بچی اور نامزد ملزم کے والد سفارت خانے کے ہاؤس کیپنگ ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں اور دونوں ہی امریکی سفارت خانے کے سرکاری کوارٹر میں رہتے ہیں۔ لڑکی کے والدین کسی کام سے باہر گئے ہوئے تھے جب 25 سالہ لڑکے نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واپسی پر بچی نے والدین کو پوری روداد سنائی۔

News Code 1897658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =