قاہرہ میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزير اعظم کی خفیہ ملاقات

اسرائیلی ذرائع نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے درمیان خفیہ ملاقات کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی خفیہ ملاقات قاہرہ میں ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق القدس العربی نے اسرائیل الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک اسرائيلی اخبار نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے درمیان خفیہ ملاقات کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی خفیہ ملاقات قاہرہ میں ہوگی۔ اسرائیل الیوم کے مطابق محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کے درمیان ملاقات کی راہیں امریکی وزیر خآرجہ مائیک پمپئو نے ہموار کی ہیں۔ اسرائیل الیوم کا کہنا ہے کہ ایک اعلی عرب سفارتکار کے مطابق محمد بن سلمان اور نیتن یاہو کے درمیان ملاقات کے سلسلے میں واشنگٹن ، قاہرہ، تل ابیب اور ریاض کے درمیان وسیع مذاکرات ہوئے ہیں۔ اس ملاقات میں بحرین، امارات ، سوڈان اور عمان بھی شرکت کریں گے۔

News Code 1897656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =