پاکستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر شورکوٹ کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔  ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ میراج معمول کی تربیتی پرواز کے دوران شور کوٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثے کے دوران طیارے میں سوار پائلٹ باحفاظت اترنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔  ترجمان کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئرہیڈکوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

News Code 1897648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =