امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ / 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست الاسکا میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست الاسکا میں ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ ریاست الاسکا کے جنوب مغربی علاقہ ٹن ٹوٹولیاک میں پیش آیا۔جہاں ایک نجی کمپنی کا کمیوٹر ایئر کرافٹ پرواز کے بارہ میل دور جاکر گرگیا،طیارہ بیتھل سے کپنک جارہا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پائلٹ اور چار دیگر افراد سوار تھے۔حکام کے مطابق حادثے میں تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔کمپنی کے مطابق حادثے کی جگہ کا معائنہ کرنے کیلئے ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر بھیجا گیا جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے کا جائزہ لیا۔اور تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

News Code 1897646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =