روس کی جانب سے ادلب میں شامی فوج کے آپریشن کی مکمل حمایت

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ جب بھی دہشت گرد خطرے میں پڑتے ہیں تو دہشت گردوں کے حامی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے واسلی نبنزیا نے کہا ہے کہ جب بھی دہشت گرد خطرے میں پڑتے ہیں تو دہشت گردوں کے حامی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ روسی نمائندے نے کہا کہ شامی حکومت کو اپنی سرزمین سے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو نکالنے کا حق حاصل ہے ۔ روسی نمائندے نے کہا کہ ادلب میں النصرہ دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ شامی عوام کے لئے مشکلات پیدا کررہے ہیں اور شامی فوج کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور شامی سرزمین کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کا حق حاصل ہے۔

News Code 1897640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha