تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان جیل سے فرار ہوگئے

پاکستان میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے جیل سے فرار ہونے کے بعد آڈیو پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے جیل سے فرار ہونے کے بعد آڈیو پیغام ارسال کیا ہے۔ پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئٹر پر ایک آڈیو، ویڈیو میسج ری ٹویٹ کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا جیل سے فرارہونے کے بعد آڈیو پیغام ہے۔کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے 2017 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے سرینڈر کیا تھا۔ گزشتہ دنوں بھارتی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ احسان اللہ احسان جیل سے فرار ہوگیا ہے، پاکستانی میڈیا میں اس حوالے سے کوئی خبر نہیں آئی تھی لیکن اب ایک آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ آڈیو پیغام میں احسان اللہ احسان نے کہا کہ ان کے ساتھ پاکستانی اداروں نے وعدے پورے نہیں کیے جس کی وجہ سے وہ 11 جنوری 2020 کو جیل سے فرار ہوگیا تھا۔ کالعدم تنظیم کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت جلد ان باتوں سے بھی پردہ اٹھائے گا کہ اس کا ضامن کون تھا اور اس کے ساتھ کیا وعدے کیے گئے تھے۔

News Code 1897636

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =