ایران نے ضبط شدہ کشتی کے ہندوستانی عملہ کے افراد کو آزاد کردیا

ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے ایک ضبط شدہ کشتی میں کام کرنے والے ہندوستانی عملہ کے افراد کو آزاد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس ایم جے شنکر نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایران نے ایک ضبط شدہ کشتی میں کام کرنے والے ہندوستانی عملہ کے 6 افراد کو آزاد کردیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ عبدارزاق نامی کشتی کو ایران نے 11 ماہ قبل  ضبط کرلیا تھا اس کشتی کے عملے میں 6 بھارتی شہری تھے جو اب آزاد ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے بھارتی شہریوں کو آزاد کرنے پر ایرانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ اس نے  تہران میں بھارتی سفارتخانہ اور بندر عباس میں بھارتی قونصلخانہ کے اہلکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

News Code 1897635

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =