اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں تازہ ترین جھڑپوں کے دوران 3 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں تازہ ترین جھڑپوں کے دوران 3 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب جمعرات کو ایک فلسطینی کار سوار تیز رفتار سے ڈرائیو کرتا ہوا اسرائیلی فوجیوں کے گروپ سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں اسرائیل کے 15 فوجی زخمی ہو گئے۔ فلسطینی ہسپتال کے ذرائع کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں کم از کم دو فلسطینی شہید ہو گئے۔بعد میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یروشلم میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والے ایک فلسطینی شخص کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ ادھر بیت لحم میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 79 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے نئے منصوبے کی منظوری دی گئی تھی جسے فلسطینیوں نے مسترد کردیا تھا۔ امریکی صدر کے سازشی منصوبے کے بعد مشرقق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

News Code 1897634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =