ترکی کے صدر 13 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان 13 اور 14 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نوائے وقت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان 13 اور 14 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر طیب اردوغان اپنے دورہ پاکستان کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے صدر پاکستان کے وزیر اعظم اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاک، ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا، وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے۔

News Code 1897632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =