لاہور میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں 2 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں 2 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ دوہرے قتل کا رشتے کے تنازع کا شاخسانہ ہے۔ پولیس کے مطابق سلامت پورہ کے رہائشی وقاص اور عبد الرزاق محلے میں موجود تھے کہ دو نامعلوم افراد نےانہیں گولیاں ماردیں، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتول عبدالرزاق کا اپنی سابق بیوی نیلم کا کسی اور جگہ رشتہ طےہونے کا تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

News Code 1897631

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =