اٹلی میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم میں دونوں ڈرائیور ہلاک

اٹلی میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں ڈرائیور ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اٹلی میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں ڈرائیور ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں دو تیز رفتار ریل گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹرین کے ڈرائیور ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریلوے حکام نے دو ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا باقی تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور یہ حادثہ مزید خطرناک ہوسکتا تھا لیکن خوش قسمتی سے حادثے کے وقت ٹرین میں زیادہ افراد سوار نہیں تھے اور پہلے ڈبے میں صرف ایک اور دوسرے ڈبے میں دو لوگ موجود تھے۔

News Code 1897626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =