سعودی عرب کی فورسز کا شیعہ نشین علاقہ پر حملہ

سعودی عرب کی فورسز نے 15 بکتر بند گاڑیوں کے ذریعہ شیعہ نشین علاقہ العوامیہ پر حملہ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی فورسز نے 15 بکتر بند گاڑیوں کے ذریعہ شیعہ نشین علاقہ العوامیہ پر حملہ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی فورسز نے اس علاقہ میں شیعہ مسلمانوں کے گھروں پر فائرنگ کی ہے اور عوام کے اندر خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سعودی فورسز کے حملے میں ابھی تک کسی کے شہید یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

News Code 1897622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha