مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے مشرقی علاقے میں دوسرے روز بھی برفانی تودے سے جانی نقصان ہوا اور مجموعی طور پر 38 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے صوبہ وان میں امدادی کارکنوں اور شہریوں کی 33 لاشیں ملی ہیں جہاں وہ برف میں پھنسی ہوئی ایک منی بس کو نکالنے میں مصروف تھے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار 5 افراد بھی دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 38 ہوگئی ہے جبکہ برفانی تودے سے 8 افراد کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔

ترکی کے مشرقی علاقے میں دوسرے روز بھی برفانی تودے سے جانی نقصان ہوا اور مجموعی طور پر 38 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News Code 1897620
آپ کا تبصرہ