مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں نامعلوم کار سوار کی جانب سے حملے کے نتیجے میں 15 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے ایک نائٹ کلب میں نامعلوم شخص کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 15 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔اسرائیلی پولیس کے مطابق حملہ آور گاڑی میں سوار تھے جو آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے اور واقعہ کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

مقبوضہ بیت المقدس میں نامعلوم کار سوار کی جانب سے حملے کے نتیجے میں 15 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
News Code 1897618
آپ کا تبصرہ