پاکستانی وزیر اعظم کے بیانات سے پاکستان کا وقار مجروح

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظمعمران خان کے خارجہ امور پر الٹے سیدھے بیان پاکستان کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظمعمران خان کے خارجہ امور پر الٹے سیدھے  بیان پاکستان کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خارجہ امور سے عدم واقفیت سے ملک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، عمران خان کے عجیب و غریب بیانات پاکستان اور بیرون ملک دوستوں کے وقارکو مجروح کر رہے ہیں۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ امور خارجہ پر بولنے سے پہلے معاملے کی نزاکت کا ادراک ہونا چاہیے، عمران خان کو چاہیے ایسے حساس معاملات پر بولنے سے پہلے کچھ پڑھ لیں یا بریفنگ لے لیا کریں تاکہ ملک کو شرمندگی سے بچاجاسکے۔

News Code 1897617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =