چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 563 تک پہنچ گئی

چین میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 563 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 563 ہوگئی ہے۔ جبکہ 3 ہزار 694 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ابھی تک متاثرہ افراد کی تعداد 28ہزار 18 ہوگئی ہے۔ چین کے صوبے ہوبئی میں کوروناوائرس سے 70 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، ووہان شہر میں کنونشن سینٹر کو اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج جاری ہے۔دوکروز شپس کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جاپان کے ساحلی علاقے یوکوہاما میں موجود کروز پر کوروناوائرس کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہانگ کانگ میں موجود کروز پر مسافروں میں سے کوروناوائرس کے 3 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 31دیگرممالک میں کورونا وائرس کے اب تک 258 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

News Code 1897615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =