مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی بہت خطرناک ہے

پاکستان میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے مسئلہ کشمیر پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی بہت خطرناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی بہت خطرناک ہے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی مدد کر رہا ہے لیکن ہمیں جارحانہ پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے مسئلہ کشمیر پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ثالثی انتہائی خطرناک ہے کیونکہ وہ ہندوستان کے حق میں جائے گی، امریکہ نے مسئلہ فلسطین پر بھی ثالثی کرائی تو فلسطین کا بیڑاغرق ہوگیا اور وہ 15 فیصد تک رہ گیا۔

News Code 1897608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =