کشمیر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری جاں بحق ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے دارالحکومت سری نگر کے علاقے لاوے پورہ شلتنگ میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے باہر نکالا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک دستی بم کا حملہ ہوا جس میں ایک بھارتی فوج ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع کلگام میں بھی سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

News Code 1897602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =