پاکستانی وزیر اعظم کا کشمیر کی آزادی پر ایمان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کے اقدام کے نتیجے میں میرا ایمان ہے کہ کشمیر اب آزاد ہوگا اور مودی نے 5 اگست کو سنگین غلطی کی جس سے وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کے اقدام کے نتیجے میں میرا ایمان ہے کہ کشمیر اب آزاد ہوگا اور مودی نے 5 اگست کو سنگین غلطی کی جس سے وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

عمران خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ کشمیریوں سے کہتا ہوں کہ مایوس نہ ہوں، مودی کے اقدام کے نتیجے میں میرا ایمان ہے کہ کشمیر اب آزاد ہوگا، مودی نے 5 اگست کو سنگین غلطی کی جس سے وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتا، مودی نے انتخابات میں پاکستان مخالف جذبات کو ابھارا اور آر ایس ایس کا فلسفہ دنیا کے سامنے رکھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی نے بدحواسی میں کہا میں 11 دن میں پاکستان فتح کرسکتا ہوں حالانکہ دونوں ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور ایسے میں کوئی نارمل انسان ایسی بات نہیں کرسکتا ، مودی صرف اپنے ہندو برادری کو خوش کرنے کے لیے ایسے بیانات دے رہا ہے جب کہ ان کے آرمی چیف نے بھی بیان دیا کہ پارلیمںٹ کے ایک اشارے پر ہم آزاد کشمیر فتح کرلیں گے، گھبرائے ہوئے لوگ ایسے بیانات دیتے ہیں اور وہ اس وقت گھبرائے ہوئے ہی ہیں کیوں کہ وہ پھنس چکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آر ایس ایس بھارت میں مسلمانوں پر مظالم ڈھارہے ہیں، اور اب بھارت میں صرف مسلمان نہیں بلکہ دیگر اقلیتوں کو بھی خطرات لاحق ہیں اور بھارت اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے پلوامہ جیسے حملے کا ڈرامہ رچاسکتا ہے اور وہ فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر یہ الزام لگائیں گے کہ دہشت گردی پاکستان سے آرہی ہے اور اس آڑ میں کشمیر میں مزید مظالم کریں گے۔

News Code 1897599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =