مصری صدر کا مصری مچھیروں کو رہا کرنے پر انصار اللہ کا شکریہ

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کے ماہیگیروں کو آزاد کرنے پر یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کے 32 ماہیگیروں کو آزاد کرنے پر یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ صدر السیسی نے کہا کہ میں مصری مچھیروں کی آزادی کے سلسلے میں کافی تلاش و کوشش کی اور ہم مصری مچھیروں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ صدر السیسی نے کہا کہ مصری مچھیروں کی رہائی میں یمنی تنظیم انصار اللہ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مصری ذرائع کے مطابق یمنی تنظیم انصار اللہ نے مصر کے 32 ماہیگیروں کو گرفتار کرلیا تھا جنھیں مذاکرات کے بعد انھوں نے آزاد کردیا ہے۔

News Code 1897595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =